متشابہ الصوت
معنی
١ - صوتی لحاظ سے مشابہ، ملتی جلتی آواز والے۔ "تمام صوتی تبدیلیاں مد و شد، اضافہ، خف اور مصمت آوازوں کا قریب المخرج یا متشابہ الصوت آوازوں سے بدل جانا۔" ( ١٩٨٢ء، کشمیری اور اردو زبان کا تقابلی مطالعہ، ٢٠٢ )
اشتقاق
اصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان سے مشتق دو اسماء 'متشابہ' اور 'صوت' کے مابین 'ال' بطور حرف تخصیص لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٦ء کو "اردو لسانیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں